ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدارتی انتخابات پر اپوزیشن کی میٹنگ ، حکومت نے بھی طے کی حکمت عملی

صدارتی انتخابات پر اپوزیشن کی میٹنگ ، حکومت نے بھی طے کی حکمت عملی

Wed, 14 Jun 2017 11:41:13    S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )صدارتی انتخابات کو لے کر اپوزیشن نے تیاریاں شروع کر دی ہے۔اسی مسئلہ پر بحث کرنے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کی ذیلی کمیٹی 14؍جون کو تقریبا 4بجے پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ میں میٹنگ کریں گی ۔اس دس رکنی کمیٹی میں غلام نبی آزاد، ملکا ارجن کھڑگے (کانگریس) شرد یادو (جے ڈی یو) پرفل پٹیل (این سی پی) لالو پرساد یادو (آر جے ڈی)، سیتا رام یچوری (سی پی ایم )، ڈیریک او برائن (اے آئی ٹی سی) ستیش چندر مشرا (بی ایس پی)رام گوپال یادو (ایس پی)اور آرایس بھارتی (ڈی ایم)شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ وہیں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، یہ کمیٹی این ڈی اے کے صدارتی امیدوار کا نام طے کرنے میں مدد کرے گی۔بی جے پی صدر امت شاہ نے صدارتی امیدوار کے نام پر مدد کرنے کے لیے جو کمیٹی قائم کی ہے، اس میں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو شامل ہیں۔غورطلب ہے کہ امت شاہ نے صدر کے نام پر غورخوض کرنے کے لیے اپنا اروناچل پردیش کا دورہ ملتوی کردیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی میں شاہ کی موجودگی ضروری ہے ،کیونکہ بی جے پی اب کسی بھی وقت صدر کے لیے اپنے امیدوار کا نام طے کرنے کے عمل کو شروع کرنے والی ہے، امت شاہ پیر کواروناچل جانے والے تھے۔صدر کے لیے الیکشن 17؍جولائی کو ہونا ہے، جبکہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 28؍جون ہے،ووٹوں کی گنتی 20؍جولائی کو ہوگی۔ایسے میں این ڈی اے اپنے صدر کے امیدوار کا نام جلد فائنل کرنا چاہتا ہے۔


Share: